ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور: شراب کے نشے میں پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانے والے شوہر نے کی خود کشی کوشش

سداپور: شراب کے نشے میں پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانے والے شوہر نے کی خود کشی کوشش

Sat, 10 Sep 2022 22:40:50    S.O. News Service

سداپور،11؍ ستمبر (ایس او نیوز) شراب کے عادی ایک شوہر نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے وہ بڑی حد تک جل گئی جس کے بعد شوہر نے خود بھی کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
    
یہ واردات سداپور تعلقہ میں واقع کانگوڈ کے گنیش نگرعلاقے میں رہنے والے گوتیا سناہوڈگا نے انجام دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوتیا کے اس کے بھائی کے ساتھ جائداد سے متعلق کوئی تنازعہ چل رہا تھا اس وجہ سے وہ روزانہ شراب کے نشے میں دھت رہنے لگا تھا اور اپنی بیوی رینوکا کے ساتھ جھگڑا کیا کرتا تھا اور اسے  جسمانی اذیتیں دیتا تھا ۔ اس سے تنگ آ کر بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی ۔ اس سے گوتیا چنیا اور زیادہ مشتعل ہوگیا اور شام کے وقت خوب شراب پینے کے بعد رینوکا پر گھر میں رکھا ہوا پٹرول چھڑک آگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کا سینہ ، ہاتھ اور چہرہ بری طرح جل گیا ۔ زخمی رینوکا کو علاج کے لئے تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
بیوی کو آگ لگانے کے بعد گوتیا نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی ۔  اسے پہلے تعلقہ اسپتال میں لے جایا گیا اور اس کے بعد بہتر علاج کے لئے شیموگہ کے میگانس ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے ۔ سداپور پولیس تھانے میں گوتیا کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: